کشمیر سے کرفیو ختم،کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں،شاہ محمود قریشی کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

کشمیر سے کرفیو ختم،کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں،شاہ ...
کشمیر سے کرفیو ختم،کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں،شاہ محمود قریشی کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرسے کرفیوفوری ہٹایااور لوگوں کے حقوق بحال کئے جائیں ،کشمیری قیات کو رہا کیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دوطرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ، کسی تیسرے فریق کی معاونت یاثالثی کو خوش آمدید کہا جائے گا،شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں، بھارت کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا ،وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرسے کرفیوفوری ہٹایااورلوگوں کے حقوق بحال کئے جائیں ،کشمیری قیات کو رہا کیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -