مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں،وزیراعظم عمران خان

مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں،وزیراعظم ...
مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، بھارتی اورعالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس جاری کررہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، بھارتی اورعالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس جاری کررہا ہے ،مودی کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس سامنے آرہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -