عمر کوٹ میں "کشمیر بنے گا پاکستان" جلسے کا انعقاد، تیاریاں مکمل، وفاقی وزرا خطاب کریں گے
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )پاکستان کےتاریخی شہرعمرکوٹ میں ہندو کیمونٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ "کشمیر بنےگاپاکستان "کی تیاریاں مکمل آج بڑے جلسے عام سے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزراء خطاب کرینگے اقلیتی لوگوں کا جوش خروش دیدنی ہے عمرکوٹ ، تھرپارکر،اور سندھ بھرسے عوامی قافلے شرکت کرینگے جلسے گاہ میں صبح سے ہی لوگوں کی آمد کاسلسلہ شروع یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی "72" سالہ تاریخ میں پہلی بار ہزاروں ہندوؤں اور مختلف اقلیتی برادریاں "31" اگست بروز ہفتہ کو مظلوم کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہارکرینگے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزراء اور اقلیتی رہنما اس جلسے عام سے خطاب کرینگے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھرپور پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو اور دیگر اقلیتی مذاہب سے وابستہ لوگ مکمل محفوظ ہے ان ہندوؤں کی جان و مال ملکیت کو حکومت پاکستان اور ریاست کا مکمل تحفظ حاصل ہے ۔
"ڈیلی پاکستان آن لائن "کو تحریک انصاف کے رکن قومی اور جلسے عام کے چیف آرگنائز لال چند مالھی نے بتایا کہ اکتیس "31"اگست کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں کی تعداد میں میں پاکستان بالخصوص سندھ میں بسنے والے ہزاروں ہندو اور مختلف اقلیتی برادریاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے جاری ہے اس جلسے عام ہزاروں ہندو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے مودی کو پیغام دینگے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کی ہمدردیاں کشمیریوں کےساتھ ہے وہ دن دور جب بھارتی فوج اور مودی کی ظلم وبربریت کے باوجود کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا عمرکوٹ میں ہندو کیمونٹی کی جانب سےمنعقدہ اس جلسے عام کےلیے ہندوؤں اور اقلیتی برادریوں کا جوش ولولہ دیدنی ہے مقامی ہندوؤں کا کہناہے کہ وہ ایک ہاتھ میں کشمیر اور دوسرے ہاتھ میں پاکستانی پرچم لیکر بھارت اور مودی سرکار اور بین اقوامی دنیا کو پیغام دیا جائے گا ظلم وبربریت کی وحشت اور اندھیری رات ختم ہونے کو ہے ۔
تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال چند مالھی نے "ڈیلی پاکستان آن لائن "کو جلسے عام کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اس جلسے عام سے وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزراء خطاب کرینگے جلسے گاہ کےلیے ایک وسیع پنڈال بنایا گیا ہے پنڈال گاہ میں تیس ہزار کرسیاں لگائی جائیگی جلسے گاہ میں خواتین کےلیے الگ انتظام کیا جائے گا اس تاریخی جلسے عام کی میڈیا کوریج کےلیے ملکی میڈیا الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کےساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی بھرپور کوریج کرے گی جلسے عام میں سرحدی شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر ،سمیت سندھ بھر میرپورخاص ،سانگھڑ،نواب شاہ ،سکھر،گھوٹکی ، شہدادپور، ٹنڈہ آدم ،ٹنڈہ الہ یار، سمیت کراچی ،حیدرآباد وغیرہ سے بڑی تعداد میں ہندوؤں سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گی جلسے گاہ کو کشمیر اور پاکستانی پرچم سے سجایا گیا ہے .