کشمیرمیں قتل وغارت کابازارگرم ہے،مودی کاکردارپوری دنیا کے سامنے ہے،فردوس عاشق اعوان

کشمیرمیں قتل وغارت کابازارگرم ہے،مودی کاکردارپوری دنیا کے سامنے ہے،فردوس ...
کشمیرمیں قتل وغارت کابازارگرم ہے،مودی کاکردارپوری دنیا کے سامنے ہے،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیرمیں قتل وغارت کابازارگرم ہے،مودی کاکردارپوری دنیا کے سامنے ہے ،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ جوسلوک ہورہاہے وہ دنیاکے سامنے ہے،سکھ برادری پاکستان کاامن پسندچہرہ دنیاکو دکھائے،گورنر ہاﺅس لاہور میں بین الاقوامی سکھ کنونشن کا انعقادکیاگیاجس میںوفاقی اور صوبائی وزرا سمیت ممتاز شخصیات نے کنونشن میں شرکت کی،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا چپہ چپہ سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتارپورراہداری ایک عظیم منصوبہ ہے،بابا گرونانک نے پیارمحبت کاہی پیغام دیاہے،ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے، حکومت اور عوام کی جانب سے سکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں،معاون خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں قتل وغارت کابازارگرم ہے،مودی کاکردارپوری دنیا کے سامنے ہے،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ جوسلوک ہورہاہے وہ دنیاکے سامنے ہے،سکھ برادری پاکستان کاامن پسند چہرہ دنیاکودکھائے،ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کی سوچ کوختم کرناہے،وزیراعظم اقلیتوں کے وکیل بن کرسامنے آئے ہیں،اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -