6 فٹ 5 انچ قد اور 140 کلو وزن، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’وزنی‘ ترین کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ’پریشان‘ کر دیا

6 فٹ 5 انچ قد اور 140 کلو وزن، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’وزنی‘ ترین کرکٹر نے بھارتی ...
6 فٹ 5 انچ قد اور 140 کلو وزن، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’وزنی‘ ترین کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ’پریشان‘ کر دیا

  

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے ’ ماؤنٹین مین ‘ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنا دیا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’بھاری بھر کم‘ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 فٹ5 انچ کی قامت اور 140 کلو وزن کے حامل 26 سالہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’ بھاری بھرکم ‘ پلیئر بن گئے، باﺅلنگ آل راؤنڈر نے سابق آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑدیا جو اس سے قبل 133 سے 139 کلو وزن کے حامل تھے۔ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو میں پہلی وکٹ بھی حاصل کی اور بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز چتیشور پجارا کو صرف 6 کے انفرادی سکور پر بروکس کے ہاتھوں کیچ کروایا۔

مزید :

کھیل -