کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی تباہی سے بچ گیا، گل احمد چورنگی پر موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے صوبائی دارالحکومت اور روشنی کے شہر کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،گل احمد چورنگی پرلاوارث کھڑے موٹر سائیکل میں بم نصب ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد بم ناکارہ بنادیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم دیسی ساختہ ہے اور اس کا وزن چار کلو سے زائد ہے،بم میں بارودی مواد کیساتھ بال بیرنگ بھی تھے اور بم کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -