سہیل تنویر نے مختلف ممالک میں کرکٹ لیگز کھیلنے کی اصل وجہ بتادی، یہ وجہ پیسہ نہیں بلکہ۔۔۔

سہیل تنویر نے مختلف ممالک میں کرکٹ لیگز کھیلنے کی اصل وجہ بتادی، یہ وجہ پیسہ ...
سہیل تنویر نے مختلف ممالک میں کرکٹ لیگز کھیلنے کی اصل وجہ بتادی، یہ وجہ پیسہ نہیں بلکہ۔۔۔

  

کراچی (یواین پی) سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع دیاجائے تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتاہوں۔ جن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے خیال میں وہ پیسوں کی لالچ میں مختلف ممالک کی لیگز میں کھیلتے ہیں لیکن اس کی اصل وجہ قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع نہ ملنا ہے۔ سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈ کپ میں موقع دیا جائے تو وہ پاکستان کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے فٹ اور دستیاب ہیں۔بائیں ہاتھ کے پیسر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ صرف مختصر طرز کے میچوں میں بالنگ کر سکتے ہیں حالانکہ انہوں نے بھارت کیخلاف اسی کی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے ساتھ بالنگ کی تھی۔

مزید :

کھیل -