پاسداران انقلاب ایران کو دراصل برطانوی ٹینکر پکڑنے کا کس نے حکم دیا تھا؟ کمانڈر نے بتادیا

پاسداران انقلاب ایران کو دراصل برطانوی ٹینکر پکڑنے کا کس نے حکم دیا تھا؟ ...
پاسداران انقلاب ایران کو دراصل برطانوی ٹینکر پکڑنے کا کس نے حکم دیا تھا؟ کمانڈر نے بتادیا

  

تہران  (ویب ڈیسک )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ (سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای نے برطانیہ کے پرچم بردار آئل ٹینکر اسٹینا امپرو کو تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی ائیروسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ ” خامنہ ای نے (تیل بردار جہاز کی ضبطی کا) حکم دیا تھا اور اس پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیا تھا۔“کمانڈر نے کہا کہ ” جب خامنہ ای نے کہا کہ برطانیہ کے اقدام کا جواب دیا جائے گا اور اس پر خاموش نہیں رہا جائے گا تو اس کے صرف 48 گھنٹے کے بعد ہی برطانوی جہاز کو پکڑ لیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -