آٹومیٹک اسلحہ کا لائسنس بنوانے کے خواہشمند اعلیٰ عہدوں پر موجود پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

آٹومیٹک اسلحہ کا لائسنس بنوانے کے خواہشمند اعلیٰ عہدوں پر موجود پاکستانیوں ...
آٹومیٹک اسلحہ کا لائسنس بنوانے کے خواہشمند اعلیٰ عہدوں پر موجود پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس سے پابندی جزوی طور پر اٹھا لی ہے۔ اسلحہ لائسنس عام شہری کی بجائے صرف اعلیٰ حکومتی عہدیدار، وزرا یا بیوروکریٹس ہی لے سکیں گے۔ بیرون اور اندرون ممالک سے تحفے کی مد میں آنے والے اسلحہ کو بھی لیگل کروایا جا سکے گا۔بیرون اور اندرون ممالک سے تحفے کی مد میں آنیوالے اسلحہ کو بھی لیگل کراسکیں گے ۔ صدر ،وزیراعظم، وزرا، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، گورنر، وزرا اعلیٰ لائسنس لے سکیں گے ۔گریڈ 22کے افسر، سرکاری ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی لائسنس مل سکیں گے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔