پاکستان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیو ں ہوا ؟ بالآخر اندرونی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیو ں ہوا ؟ بالآخر اندرونی ...
پاکستان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیو ں ہوا ؟ بالآخر اندرونی وجہ سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آڈر ز جاری کرنے کے معاملے میں حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیا ن اختلاف کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر کے ایوان کی کارروائی پرامن ماحول میں چلانا چاہتے تھے لیکن ”اوپر“ سے ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت نے ان کو گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے سے روک دیا جس پر انہوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ”پروڈکشن آرڈرز“ کا معاملہ طے ہونے کے بعد 3 یا 4 ستمبر کوطلب کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے اس وقت قو می اسمبلی کے ارکان میں پیپلزپارٹی کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری ،مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کیسز میں گرفتار ہیں جب کہ محسن داوڑ اور علی وزیر ام و امان خراب کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خواہش تھی کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے اپوزیشن کے گرفتار ارکان کے لیے پروڈکشن آڈر جاری کیے جائیں لیکن انہیں حکومت نے کسی بھی قیمت پر اس کی اجازت نہیں دی یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں اس بار بھی دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت عارف علوی نے طلب کیا اور اس کے لئے باقاعدہ تاریخ اور وقت کا بھی فیصلہ ہوگیا جس کی اطلاع قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو بھی کر دی گئی لیکن یہ اجلاس ایک روز قبل ہی اچانک ملتوی کردیا گیا پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے کوئی ٹھوس وجہ بتائے بغیر ملتوی کردیا گیا ہو ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی صورت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -