اثاثے چھپانے کا الزام، وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفواد چودھری کی بطور رکن اسمبلی اہلیت چیلنج کردی گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی بطور رکن اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فوادچودھری نے ملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی،فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔