سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی تفصیل جاری کردی

سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی تفصیل جاری کردی
سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی تفصیل جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتوامقدمات کی تفصیل جاری کردی ،عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 41 ہزار385 تک پہنچ گئی،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 597 نئے کیسزکااندراج ہوا جس میں سے 276 اسلام آباد،245 لاہور رجسٹری میں درج ہوئے ،رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں 246 مقدمات نمٹائے گئے ، پشاور رجسٹری میں 45 نئے کیسزکااندراج ہوا،کوئٹہ اورکراچی رجسٹری میں 11،11 کیسزدرج کئے گئے ،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران 451 کیسزنمٹائے گئے،اسلام آباد 93،کراچی رجسٹری میں 112 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -