پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر پیش، کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، میرٹ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر پیش، کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، میرٹ پر بھی ...
پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر پیش، کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، میرٹ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دلچسپ اور سنسنی خیز ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 2019-20ءکو پیش کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور شفاف نظام ہو گا، راتوں رات بہتری نہیں آئے گی، وقت لگے گا لیکن اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ باصلاحیت کرکٹر کو موقع نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 2019-20ءکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ میں کرپٹ نظام کی اب گنجائش نہیں ، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ سسٹم بہتر ہو گا تو کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا اور کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ باصلاحیت کرکٹر کو موقع نہیں ملا۔ ہمیں پروفیشنلز کی ضرورت ہے اور انہیں آگے لانا ہے اور ہمیں اپنی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے کرکٹرز کو بہت سپورٹ مل رہا ہے جبکہ نئے نظام کے تحت سپانسرز میں ڈیپارٹمنٹس اور فرنچائزز بھی آگے آئیں گی۔ ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ سسٹم بہتر ہو کیونکہ بہتر سسٹم ہی اچھے نتائج دے گا۔ بلوچستان ایسوسی ایشنز پر کام کریں گے اور ہائی پرفارمنس سینٹرز قائم کریں گے ، اس اقدام سے کرکٹرز اسی علاقے سے آئیں گے ، ایک صوبے کے کھلاڑی کے دوسرے صوبے میں نہ جانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، گھوسٹ کلب پکڑے گئے تو ہمیشہ کیلئے نکال دئیے جائیں گے ، ہماری خواہش ہے گراﺅنڈز، فرنچائزز اور ایسوسی ایشنز چلائیں ۔
اس موقع پر انہوں نے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ایک مرتبہ پھر بھرپور حمایت کی اور کہا کہ وسیم خان کا کرکٹ بیک گراﺅنڈ ہے جو خاصے تجربہ کار ہیں اور کارکردگی و میرٹ کی بنیاد پر آئے ہیں۔ وسیم خان بہت کم معاوضہ کے عوض خدمات سرانجام دے رہے ہیں حالانکہ انہیں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ مل رہا تھا، وسیم خان کے بارے میں سوالات اٹھانا منصفانہ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -