”ہمارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم۔۔۔“ وسیم خان نے شرمناک انکشاف کر دیا، جان کر آپ کو بھی قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سمجھ آ جائے گی

”ہمارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم۔۔۔“ وسیم خان نے شرمناک انکشاف کر دیا، جان ...
”ہمارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم۔۔۔“ وسیم خان نے شرمناک انکشاف کر دیا، جان کر آپ کو بھی قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سمجھ آ جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ ہمارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم ٹوٹل کا اوسط ہے لیکن اب نو ٹاس رول لا رہے ہیں جس سے سکور زیادہ بنیں گے، ٹیسٹ چیمپین شپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈکپ جیتنا ٹارگٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم چیزوں کو سٹریم لائن کر رہے ہیں، مقابلے کی فضاءلا رہے ہیں اور کوالٹی پر کام کر رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ہم دباﺅ میں آ جاتے ہیں، اس کی وجہ ہی ہمارا سسٹم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سخت اور مشکل فیصلے کرنے ہیں ، آسٹریلیا نے بھی ایسا ہی کیا تھا اور آج ان کی کرکٹ سب کے سامنے ہے۔ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو پہلے سال پی سی بی فنانس کرے گا جس پر تقریباً ایک ارب روپے لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم ٹوٹل کا اوسط ہے لیکن اب نو ٹاس رول لا رہے ہیں جس سے سکور زیادہ بنیں گے، ٹیسٹ چیمپین شپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈکپ جیتنا ٹارگٹ ہے۔

مزید :

کھیل -