سٹیل ملز کرپشن کیس، احتساب عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب اورڈائریکٹر فنانس سٹیل ثمین اصغر کو بری کردیا

سٹیل ملز کرپشن کیس، احتساب عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب اورڈائریکٹر ...
سٹیل ملز کرپشن کیس، احتساب عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب اورڈائریکٹر فنانس سٹیل ثمین اصغر کو بری کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے پاکستان سٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا،نیب ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، سابق چیئرمین معین آفتاب اورڈائریکٹر فنانس سٹیل ثمین اصغر کو بری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سٹیل ملز کیلئے خام مال انٹر نیشنل مارکیٹ سے زائدقیمت پر خریدا گیا،ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کو ہوا اور سٹیل مل خسارے میں گئی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا،عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب اورڈائریکٹر فنانس سٹیل ثمین اصغر کو بری کردیا گیا،ملزموں کو عدم شواہد کی بناپر بری کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -