مرکز میں ن لیگ ٹو بننے جا رہی ہے،شیخ رشید کا دعویٰ

مرکز میں ن لیگ ٹو بننے جا رہی ہے،شیخ رشید کا دعویٰ
مرکز میں ن لیگ ٹو بننے جا رہی ہے،شیخ رشید کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مرکز میں ن لیگ ٹو بننے جا رہی ہے،تاہم ن لیگ ٹو کی قیادت شہباز کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو جانتا ہوں کہ وہ کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے،آصف زرداری کے خیر خواہ کچھ دینے دلانے کے لیے کوشاں ہیں،مسلم لیگ ن بھی کچھ دینے پر تیار ہو جائے تو بات بن سکتی ہے ،ڈیل سے شاید آخری 5اوورز کے میچ میں انہیں کچھ مل جائے ، انہوں نے کہا کہ مرکز میں ن لیگ ٹو بننے جا رہی ہے، میں کہہ چکا ہوں کہ شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں ،ن لیگ ٹو کی قیادت شہباز کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا،انہوں نے کہا کہ،عمران خان نے کشمیر پر بہت محنت کی ہے، خوشخبری دے رہا ہوں کہ کشمیر پر ساری پارٹیاں ایک ہونے جا رہی ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان لاک ڈاو¿ن کے بجائے کشمیر کشمیر کھیلیں گے،مولانا فضل الرحمان کشمیر سے متعلق لانگ مارچ میں میرے ساتھ ہونگے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے بھارت سے بہت آگے ہیں ،آرمی چیف تدبر اور صلح پسندی سے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں ،مودی سن لو ،بھارت میں 22پاکستان بنیں گے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی طرف بڑھا تو ہمارے پاس سمارٹ بم ہیں،ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس ہر طرح کامصالحہ موجود ہے،بھارت کوتیاری کا جواب دینے کیلئے مجھے رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محرم کے بعد 5سے8ٹرینیں چلائی جائیں گی،کشمیر کی آزادی کے سلوگن ٹرینوں پر لگائیں گے،4سے5ٹرینوں کو اکٹھا کرنے جارہے ہیں ،6 ستمبر کو بہاول پور ریلوے سٹیشن کا افتتاح کریں گے،7 ستمبر کو راجن پور ڈی جی خان سٹیشن کا افتتاح کررہے ہیں ،جناح ایکسپریس کے کرایے میں 500روپے کمی کررہے ہیں بارش کے باعث بہت نقصان ہوا،کراچی میں بارش سے مسافر نہیں فریٹ ٹرینوں کو متاثر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سابق دورکے ڈھائی،تین ہزارکے قریب ملازمین کومستقل کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -