بھارتی طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

بھارتی طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
بھارتی طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیرالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک کالج کے طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرا دیا جس پر تہلکہ مچ گیا اور پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کیرالہ کے کالج میں طلبہ نے پاکستان کا پرچم لہرا دیا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام پر پولیس نے 25 طلباءکو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس میں 31 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے محروم کرتے ہوئے لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔