فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ ...
فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کے بعد اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی انجری کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جن کے گھٹنے کی ایم آر آئی سکین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہو گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کی ایم آرا ٓئی سکین رپورٹ کا جائزہ لیا اور فخر زمان کیلئے ری ہیب پروگرام جاری کر دیا ہے جبکہ دس روز بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -