سندھ حکومت کا ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہالیجی جھیل ایشیا میں پرندوں کی سب سے بڑی محفوظ پناہ گاہ سمجھی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب کی زیر صدارت تحصیل مکلی ضلع ٹھٹھہ کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات، محکمہ وائلڈ لائف اور واٹر بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہالیجی جھیل پر بیرون ملک سے پرندوں کی آمد کے اقدامات دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا گیا، افسران اور ماہرین نے مرتضی وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہالیجی جھیل کا پانی کراچی کے سوا کہیں استعمال نہ کیا جائے،ہالیجی جھیل کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے گا،جھیل کی بحالی کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہالیجی جھیل کراچی کو پانی سپلائی کرنے کا متبادل ذریعہ ہے، جھیل کو بحال کر کے ایک منفرد سیاحتی مقام میں تبدیل کریں گے۔خیال رہے کہ ٹھٹھہ سے قریب واقع ہالیجی جھیل کراچی سے 82 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ہالیجی جھیل کو دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی حکام نے محفوظ ذخیرہ آب کے طور پر تعمیر کیا تھا،یہ ایشیاء میں پرندوں کی سب سے بڑی محفوظ پناہ گاہ قرار سمجھی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -