اے ٹی ایم مشینوں کوچونا لگانے والا گرفتار

اے ٹی ایم مشینوں کوچونا لگانے والا گرفتار
اے ٹی ایم مشینوں کوچونا لگانے والا گرفتار

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے خود کو گونگاظاہر کرکے اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چوری کرکے منہ چڑانے والے ملزم صلاح الدین کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیاگیاہے ۔ملزم صلاح الدین گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور خود کو گونگا ظاہر کرتاتھا لیکن پولیس کے ہتھے چڑھتے ہی فرفر بولنے لگ گیا اور بتایا کہ وہ اب تک کئی اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چوری کرچکا ہے ۔

ملزم اے ٹی ایم مشین میں کاغذ پھنسا دیتا تھا اور جب کوئی کسٹمر اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتا توکارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس جاتا جب کسٹمر مایوس ہوجاتا تو ملزم مشین سے کارڈ چوری کرکے ایک منظم گروہ کو 20سے 25ہزار میں فروخت کردیتا ۔

واضح رہے کہ ملزم نے فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر نے کے بعد سی سی ٹی وی جانب منہ چڑایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس کے بعد جب ملزم نے رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین میں واردات ڈالنے کی کوشش کی لیکن عملے نے سی سی ٹی وی میں ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -