بھارت میں بڑی تباہی، کیمیکل فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 58 زخمی

بھارت میں بڑی تباہی، کیمیکل فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 58 زخمی
بھارت میں بڑی تباہی، کیمیکل فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 58 زخمی

  

ممبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کیمیکل فیکٹری میں یکے بعد دیگرے متعدد گیس سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابقمہاراشٹرا میں کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں 58 افراد شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے سرکاری حکام  نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے جبکہ ریسکیو  اداروں نے  امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ فیکٹری سے 40 افراد کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔حکام کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے جو سیلنڈر پھٹا اس میں 200 لیٹر کیمیکل موجود تھا جس سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میں کئی مقامات پر آگ پھیل گئی جس کے باعث مزید دھماکے ہوئے۔اس بارے میں ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 100 کے قریب ملازمین موجود تھے۔حادثے کے فوری بعد متعدد پولیس ٹیمیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے حکام جائے وقعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک سیلنڈر پھٹنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -