پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کے جائزہ کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پانچ ستمبر کو طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کے جائزہ کے لیے سی پیک پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پانچ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادمیں منعقدہوگا،ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ حکومتی اداروں سے سی پیک اتھارٹی کےقیام کےمقاصدپر بریفنگ طلب کر لی گئی ہے۔اتھارٹی کےٹرم آف ریفرنس،اتھارٹی کے سربراہ کی تقرری کے طریقہ کار اور اتھارٹی بارے مجوزہ قانون سازی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کےماسٹرپلان،سی پیک ٹیکنالوجی منصوبوں بشمول کراس بارڈرآپٹیکل فائبرکیبل ڈیجٹیل ملٹی میڈیابراڈ کاسٹ(ڈی ٹی ایم بی)پیشگی موسمیاتی الارمنگ سسٹم پرتفصیلی بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔