’کرتار پور راہداری مکمل کریں گے‘ وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان، گرو نانک کے نام پر انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا

’کرتار پور راہداری مکمل کریں گے‘ وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان، گرو نانک کے نام ...
’کرتار پور راہداری مکمل کریں گے‘ وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان، گرو نانک کے نام پر انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا

  

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل کریں گے۔ اکتوبر میں گرو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شجر کاری مہم کے دوران 550 پودے لگانے کی مہم کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان سکھ کونسل سردار مستان سنگھ نے بھی شرکت کی، تقریب میں ملکی ترقی و سلامتی، امن و امان اور کشمیری کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ بروقت مکمل کر لیا جا ئے گا، اکتوبر میں عمران خان بابا گرو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ننکانہ میں رکھیں گے۔بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر منائیں گے۔

وزیر داخلہ نے سابق حکمرانوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ور کہا کہ سابق حکمران کرپٹ اور حرام کھاتے تھے جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے، اللہ حرام کھانے والے حکمرانوں سے بچائے۔

مزید :

قومی -