وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک روپے لیٹر والا منرل واٹر تیار کرالیا، یہ کہاں ملے گا ؟ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک روپے لیٹر والا منرل واٹر تیار ...
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک روپے لیٹر والا منرل واٹر تیار کرالیا، یہ کہاں ملے گا ؟ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں ایک روپے فی لٹر سرکاری منرل واٹر مہیا کیاجائیگا اور بعد میں یہ سہولت پورے ملک میں دی جائے گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایک روپے فی لٹر سرکاری منرل واٹر مہیا کیاجائیگا اور بعد میں یہ سہولت پورے ملک میں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ منرل واٹر تیار کرکے بیچنے والی کمپنیاں ناقص پانی تیار کرکے بیچ رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے صاف پانی کے منصوبے کا ابھی اعلان نہیں کیا ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی ساری تحصیلوں کا سروے کیا اور دیکھا کہ کس تحصیل میں پانی کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ اب ہم ہر تحصیل کوواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ دیں گے اور لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اپنا ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا لیں ، یہ ایک کمرشل سرگرمی ہوگی جس سے 65پیسے فی لٹر پانی پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ نجی شعبے کی شراکت داری سے بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکلیں بنائی جائیں۔

مزید :

قومی -