’بھائی 100 دو سو زیادہ لے لے پر لینڈ کرادے‘ وائرل ویڈیو والے بندے کا پتا چل گیا، تمام تفصیلات سامنے آگئیں

’بھائی 100 دو سو زیادہ لے لے پر لینڈ کرادے‘ وائرل ویڈیو والے بندے کا پتا چل ...
’بھائی 100 دو سو زیادہ لے لے پر لینڈ کرادے‘ وائرل ویڈیو والے بندے کا پتا چل گیا، تمام تفصیلات سامنے آگئیں

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی شہری کی پیرا گلائڈنگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جو پیرا گلائڈنگ کے دوران اتنا زیادہ خوفزدہ ہوجاتا ہے کہ ٹرینر کو رشوت کی پیشکش بھی کردیتا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اس پر طرح طرح کی میمز بننا بھی شروع ہوگئی ہیں۔ لوگ اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں لیکن اکثر سوشل میڈیا صارفین یہ خبر پڑھنے سے پہلے تک ممکنہ طور پر اس شخصیت سے ناواقف تھے لیکن اب اس کا پتا چل گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام وپن ساہو ہے جو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بانڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی یہ وائرل ویڈیو دراصل گزشتہ مہینے کی ہے جو ان کے بھائی پون ساہو نے 31 جولائی کو پہلی بار اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وپن ساہو نے بتایا کہ وہ گزشتہ مہینے اپنے دوستوں کے ساتھ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پرفضا مقام منالی گئے تھے جہاں انہیں پیرا گلائڈنگ کے بارے میں پتا چلا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے تین دوستوں نے پیرا گلائڈنگ کا مزہ لیا لیکن جب ان کی باری آئی تو وہ خوفزدہ ہوگئے جس پر ان کے دوستوں نے ان کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا ’وہاں موجود ایک لڑکی اگر پیراگلائیڈنگ کر سکتی ہے تو تم کیوں نہیں‘، جس کے بعد میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد جو بھی ہوا وہ سب لوگوں نے 6 منٹ کی ویڈیو میں دیکھ لیا۔

وپن نے بتایا کہ پیراگلائیڈر ٹرینر کا نام جگا ہے جو انڈین شہر پونے سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ 20 برس سے پیرا گلائڈنگ کے شعبے سے منسلک ہیں۔’جس وقت مجھے ٹرینر پیر اوپر کرنے کا کہہ رہا تھا اس وقت مارے خوف کے مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔‘

بعض لوگوں نے اس ویڈیو کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ویڈیو اصلی ہے تو وپن ساہو کے ہاتھ سے سیلفی سٹک کیوں نہیں گی ۔ اس سوال کے جواب میں ’بھائی 100 دو سو زیادہ لے لے پر لینڈ کرادے‘ کی پہچان والے وپن ساہو نے کہا سیلفی سٹک ان کی کمر کے ساتھ بندھی ہوئی تھی اس لیے نہیں گری۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -