جیل میں آصف زرداری کو تکلیف پہنچانے کے لئے  بنیادی سہولیات نہیں دی جار ہی،فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے:سینیٹر شیری رحمان

جیل میں آصف زرداری کو تکلیف پہنچانے کے لئے  بنیادی سہولیات نہیں دی جار ہی،فی ...
جیل میں آصف زرداری کو تکلیف پہنچانے کے لئے  بنیادی سہولیات نہیں دی جار ہی،فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے:سینیٹر شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سابق صدر آصف زرداری کو فی الفور جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آصف زرداری کو وہیل چیئر پر ہسپتال سے چوری چھپے جیل منتقل کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری کی دل کی شریانیں بند ہیں،ان کی حالیہ میڈیکل رپورٹس ابھی تک نہیں دی گئیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ نیب کے میڈیکل بورڈ نے خود آصف زرداری کی صحت کو قابل تشویش قرار دیا ہے،جیل میں آصف زرداری کو تکلیف پہنچانے کے لئے ان کو بنیادی سہولیات نہیں دی جاری ہیں ، حکومت کا رویہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے حوصلے کو نہیں توڑ سکتا۔

مزید :

قومی -