”اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں “، تجزیہ کار ایاز امیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

”اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں “، تجزیہ کار ایاز امیر کا تہلکہ خیز دعویٰ
”اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں “، تجزیہ کار ایاز امیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارایاز امیر نے کہاہے کہ بھارت کو پہلی بار دنیا میں دھچکا لگاہے لیکن پاکستان میں کارکردگی کا فقدان ہے ،اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں اور ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کررہے ہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جوکچھ ہندوستان کررہاہے ، جواب میں ہمارے ہاں اس وقت کارکردگی کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلی بار دنیا میں دھچکا لگاہے لیکن پاکستان میں کارکردگی کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ روپیہ جس قدر گرا ہے ، اس سے تو پاکستان میں سیاحوں کارش ہونا چاہئے تھا لیکن لاہور میں مجھے ایک بھی سیاح نظر نہیں آتا ۔

ایاز امیرکا کہناتھا کہ اس ماحول اور تناظر میں مذاکرات کی بات کرنا، ترلے کرنا ہے ، بھارت کوئی مذاکرات کررہا ہے ، اس نے ایک بڑا قدم لیاہے اور ہم شرط یہ رکھ رہے ہیں کہ وہ کرفیو اٹھا دیں ۔ ایسی بات اس وقت نہیں کرنی چاہئے ، بھارت کو ئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے پاکستان کو تھوڑی سے بھی پذیرائی ملے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان سے بات اپنی شرائط پر کرے گا ۔اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں اور ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کررہے ہیں۔ یہ باتیں کرکے ہم اپنے آپ کو خوش کررہے ہیں، ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -