حکومت سابق صدر کی زندگی سے کھیل رہی ہے،انہیں آصفہ سے توہین آمیز سلوک کا قرض چکانا پڑے گا:سید نیئر حسین بخاری

حکومت سابق صدر کی زندگی سے کھیل رہی ہے،انہیں آصفہ سے توہین آمیز سلوک کا قرض ...
حکومت سابق صدر کی زندگی سے کھیل رہی ہے،انہیں آصفہ سے توہین آمیز سلوک کا قرض چکانا پڑے گا:سید نیئر حسین بخاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل اورسابق چیئرمین سینیٹ سید نیرحسین بخاری نےکہا ہے کہ حکومت سابق صدرزرداری  کی زندگی سےکھیل رہی ہے،سلیکٹڈ حکومت  سیاسی انتقام سے سیاسی مخالفین کو دبانے  کے حربے استعمال کر رہی ہے ،ملک میں عملی طور پر آمریت نافذ کر دی گئی ہے،کٹھ پتلی حکومت آئینی اور انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ سید نیرحسین بخاری کا کہنا تھا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ توہین آمیز سلوک کٹھ پتلی پر قرض رہے گا اور یہ قرض انہیں چکانا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت کی اجازت کے باوجود ایک بیٹی کو اپنے بیمار والدکی تیمارداری سے روکا گیا؟بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو عدالت کے حکم کے باوجود اپنے والد سے ملنے سے روکنا نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات صرف آمرانہ حکومت ہی کرتی ہے جو نہ عدالت کو مانتی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق،جس انداز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا  اس سے صاف  ظاہر ہوتا ہے کہ کٹھ پتلی نیازی حکومت کے دل میں کھوٹ ہے،وہ سابق صدرکی زندگی سےکھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کاطرزعمل ہی اس بات کی گواہی ہے کہ اس نےسیاسی انتقام کےذریعے سیاسی مخالفین کودبانےاورخاموش  کرانے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -