آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہوناچاہئے ، وفاقی وزیر داخلہ

آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہوناچاہئے ، وفاقی وزیر داخلہ
آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہوناچاہئے ، وفاقی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں انھیں ہونا چاہئے ، میڈیکل رپورٹس کودیکھ لیاہے ، ا ن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ کبھی ہوسکتاہے کہ میڈیکل بورڈ کہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور حکومت کہے کہ نہیں یہ ٹھیک ہیں ، یہ کیا بات کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ والے کبھی بھی دباﺅ کے زیر اثر کام نہیں کرتے ، اگر آصف زرداری کوکچھ ہوجائے تو سب سے پہلے میڈیکل بورڈ والے ہی پکڑے جائیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کو چیک کیاہے ، اگر وہ ہسپتال سے جیل جائیں گے تو ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور اگر وہ جیل سے ہسپتال جائیں گے تو ان کی طبیعت خراب ہے ، وفاقی حکومت کا اس سے کچھ لینا دینانہیں ہے۔ میں نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کردی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -