پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےسالانہ چیکنگ مہم کے تحت گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کونمونہ جات کےحوالےسےنوٹس جاری کر دیا ہے،سالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں کو 4اور5ستمبرسے نمونہ جات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،رعایتی مدت گزرنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی ہدایات پر عمل نہ کر نیوالوں کمپنیوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھی،مکھن اور پنیربنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے،فوڈ سیفٹی ٹیمیں 4اور5ستمبرکو کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے سیمپل حاصل کریں گی،مصنوعات کے نمونہ جات کو ایک سے زائدمستند لیبارٹریوں میں تجزیہ کیلئے بھیجا جائے گا جبکہ کمپنیاں 30اگست تک پنجاب فوڈ اتھارٹی دفترمیں رابطہ کر سکتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن تک رابطہ نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خود مختار طریقے سے نمونہ جات لینے کی مجاز ہوگی،پاس اور فیل ہونے والی کمپنیوں کی فہرست مفاد عامہ کے تحت جاری کی جائے گی،فیل ہونے والے سیمپلز کو مارکیٹ سے اٹھوانے کے لیے کمپنیوں کو ٹائم دیا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ فیل شدہ پراڈکٹس کو مارکیٹ سے نہ ہٹانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کاروائی عمل میں لائے گی،عوام تک پہچنے والی ہر قسم کی خوراک کو سالانہ شیڈول کے مطابق متعدد بار چیک کیا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ رعایتی مدت گزرنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی ہدایات پر عمل نہ کر نیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی،جعلی اشیاء خوردونوش کے ثابت ہونے پر لائسنس کینسل، مقدمہ درج کروایا جائے گا،ملاوٹ زدہ یا جعلی اشیاء خورونوش تیار ہونے کی صورت میں لائسنس کینسل اورمقدمہ لازم درج کروایا جائے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتتے ہوئے سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا،مزاحمت کی صورت میں پولیس کی مدد سے ملاوٹ مافیا کو جیل بھیجا جائے گا۔