عمران خان کی بہادری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ عمران خان کی بہادری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کی بہادری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دنیا بھر میں حکمرانوں سے بات کررہے ہیں اور پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہواہے ، کئی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ، دنیا کامیڈیا پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ۔
علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ یہ ہماری حکومت کی سنجیدگی کی وجہ سے ہوا، ہم نے کشمیر کو آزادی دلوانی ہے ، کشمیر کمیٹی کا کوئی فنڈ نہیں ہوتا تھا لیکن پچھلے ادوار میں مولانا فضل الرحمان کوخاموش کرنے کیلئے کروڑوں کے فنڈز دیئے گئے اور آڈٹ بھی نہیں ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فکر مند ہے ، عمران خان کا موقف دنیا بھر میں جارہاہے اور وہ روز کشمیر پر بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس موقع پر این آر او لینا چارہی ہے ۔