حکومت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی روڈ میپ دینے میں ناکام رہی ہے ، خرم دستگیر کا دعویٰ

حکومت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی روڈ میپ دینے میں ناکام رہی ہے ، خرم دستگیر کا ...
حکومت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی روڈ میپ دینے میں ناکام رہی ہے ، خرم دستگیر کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے کہاہے کہ ہندوستان نے کشمیر پر اتنا بڑا اقدام کرلیا لیکن حکومت کی اس حوالے سے کوئی تیاری نہیں اور ناہی حکمت عملی تھی، حکومت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی روڈ میپ دینے پر ناکام رہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی روڈ میپ ، سفارتی ،قانونی ہو یا کوئی اوردینے میں ناکام رہی ہے ۔ شیخ رشید کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات مل رہے ہیں ۔ جنگ ہوگی ، ایسے ہوجائیگا اور ویسے ہوجائیگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیش بندی کرنی چاہئے ،یہ تو نریندر مودی کے انتہائی اقدام کی وجہ سے نیویارک ٹائم اور واشنگٹن پوسٹ نے اس ایشو کو اٹھایا ہے لیکن ہماری حکومت کوئی عملی اقدام نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر پر مشیر  خارجہ سرتاج عزیز کو بار بار دنیا میں بھیجا گیا ۔

مزید :

قومی -