پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے،مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئینگے:عثمان بزدار

پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے،مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ ...
پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے،مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئینگے:عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہپاکستان اورکشمیرکبھی جدا نہیں ہوسکتے،مودی سرکار کوسمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئینگے،وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان کے ہر شہر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی اور پرعزم پاکستانی قوم نے نہتے کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرکے واضح پیغام دیاہے، میں یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماعات میں پنجاب کے عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یوم یکجہتی کشمیرشاندار طریقے سے منانے پر صوبے کے عوام سے اظہار تشکرکرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زبردست عوامی اجتماعات سے بھارت کو کھلا پیغام گیا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام جوق درجوق باہر نکلے اوربھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور دنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، زندہ قومیں ہمیشہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عظیم مقصد کیلئے اکٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر ی عوام کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئینگے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی،اخلاقی اوربین الاقوامی قوانین کو پامال کررہاہے اورمودی سرکار نےکئی روز سے مظلوم کشمیری عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کیا ہواہے،کشمیری عوام پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہوچکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اورلاک ڈاؤن سے انسانی المیے کے جنم لینے کے خدشات میں اضافہ ہو رہاہے،مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا مرضی ظلم کرلے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے اورعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار ہونا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوہستان کی تحصیل کندیاکے علاقے میں گاڑی نالے میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افرا د کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرائے عالمگیر میں 92 نیوزچینل کے رپورٹرمرزا وسیم بیگ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ مقتول رپورٹر کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے-وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -