’ شہباز گل نے عثمان بزدار کو بچایا ہوا ہے، اگر وزیر اعلیٰ نے انہیں ہٹایا تو عمران خان ۔۔۔ ‘ حامد میر کا بڑا دعویٰ

’ شہباز گل نے عثمان بزدار کو بچایا ہوا ہے، اگر وزیر اعلیٰ نے انہیں ہٹایا تو ...
’ شہباز گل نے عثمان بزدار کو بچایا ہوا ہے، اگر وزیر اعلیٰ نے انہیں ہٹایا تو عمران خان ۔۔۔ ‘ حامد میر کا بڑا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈاکٹر شہباز گل چلا رہے ہیں ، اگر شہباز گل کو ہٹایا گیا تو عمران خان انہیں مرکز میں بلالیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اب تک شہباز گل نے بچایا ہوا ہے، وہی انہیں چلا رہے ہیں۔ شہباز گل کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور اگر انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو کارکردگی کی بنا پر عمران خان انہیں مرکز میں بلالیں گے۔

پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی عبدالعلیم خان کے خلاف نیب کیس کے بارے میں حامد میر نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے وہ صرف قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں۔

حامد میر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں فارورڈ بلاک بننے والے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا پنجاب اور مرکز میں جبکہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش بہت دیر سے ہو رہی ہے لیکن تینوں بڑی جماعتوں میں ہی فارورڈ بلاک بنیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -