افغان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہو گا

افغان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہو گا
افغان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج کابل میں ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بتایا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئرعہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی اے پی پی ایس کا قیام دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کےلئے2018 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فریم ورک میں پولیٹیک وڈپلومیٹک، ملٹری ٹوملٹری تعاون، انٹیلی جنس تعاون،معیشت اور مہاجرین کے امور پر مرکوز 5 ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا پہلا جائزہ اجلاس 10 جون 2019 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دوسرےاجلاس میں فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اے پی اے پی پی ایس ایک اہم فورم مہیا کرتا ہے جبکہ امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے اس فورم کا موثر استعمال اہم ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -