ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی،24گھنٹوں میں 213نئے کیسز رپورٹ 

ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی،24گھنٹوں میں 213نئے کیسز رپورٹ 
ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی،24گھنٹوں میں 213نئے کیسز رپورٹ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہے ، 24 گھنٹوں میں 213نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ6 افرادوائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کا کہناہے کہ گزشتہ24گھنٹوں میں 213نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ95ہزار849 ہو گئی،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعدادصرف8ہزار837ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2لاکھ80ہزار862ہو گئی جبکہ 24گھنٹوں میں مزید6 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد6294ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ29ہزار348ہوگئی،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد96ہزار 769ہوگئی، خیبرپختونخوا36044اوربلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد12869ہوگئی،اسلام آباد15625،آزادجموں و کشمیر2298 اور گلگت میں تعداد2896ہو گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -