لاہورہائیکورٹ،بیوہ خاتون کیخلاف جھوٹے مقدمے بنانے،گھر پر قبضہ کرنے والے افراد پر 2 لاکھ روپے جرمانہ 

لاہورہائیکورٹ،بیوہ خاتون کیخلاف جھوٹے مقدمے بنانے،گھر پر قبضہ کرنے والے ...
لاہورہائیکورٹ،بیوہ خاتون کیخلاف جھوٹے مقدمے بنانے،گھر پر قبضہ کرنے والے افراد پر 2 لاکھ روپے جرمانہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے بیوہ خاتون کیخلاف جھوٹے مقدمے بنانے اورگھر پر قبضہ کرنے والے افراد پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتیں خاموش تماشائی نہیں ، جعلی مقدمہ بازی سے کیسز کابوجھ بڑھ جاتا ہے ۔

عدالت عالیہ نے سول عدالت کو بیوہ کے گھر کا قبضہ دلانے کاحکم دیتے ہوئے غیرقانونی قابض افراد پر جرمانہ عائد کرنے کابھی حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ درخواست گزارنے چچا کے مکان کاجعلی مختارنامہ تیارکیا،درخواست گزارنے قبضے کیلئے بیوہ خاتون پرناجائز تعلقات کاالزام لگایا،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ درخواست گزاربیوہ بیٹا ذمہ داروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -