سندھ ہائیکورٹ،پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

سندھ ہائیکورٹ،پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی کی ...
سندھ ہائیکورٹ،پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت3 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -