لاہورہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے کاصوبائی محتسب کافیصلہ معطل کردیا

لاہورہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے کاصوبائی محتسب کافیصلہ ...
لاہورہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے کاصوبائی محتسب کافیصلہ معطل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے کاصوبائی محتسب کافیصلہ معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،صوبائی محتسب نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس اہلکارکو برطرف کرنے کاحکم دیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے استدعاکی گئی ہے کہ صوبائی محتسب کاحکم غیرقانونی ہے فیصلہ کالعدم قراردیاجائے ،عدالت نے پولیس اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے کاصوبائی محتسب کافیصلہ معطل کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -