نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد
نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی ورکرز کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور میر حاصل بزنجو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں نیشنل پارٹی مڈل ایسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تعزیتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں مولانا عزیزالرحمن درانی ،محمد خالد رانا، سردار شعیب، خالد اکرم رانا، یونس ابو غالب، الیاس رحیم، اقبال ودود اور دیگر مقررین نے میر حاصل بزنجو کی جمہوریت پسندانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے جہاں بلوچستان کی عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا وہیں پر انہوں نے قومی سطح پر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا میر حاصل بزنجو کی ساری عمر مسائل کو سیاسی حیثیت میں حل کرنے کا نظریہ قائم رکھا اور بلوچستان کی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کی. 

مقررین نے مزید کہا کہ میر حاصل بزنجو کی سیاست محض بلوچستان تک محیط نہیں تھی بلکہ وہ قومی وژن کے حامل سیاستدان تھے وہ پاکستان کو آئین پاکستان کے تحت چلانے کے حامی تھے انہوں نے بلوچستان کے عوام کو شعور دیا اور زمانہ طالب علمی سے ہی ایک انقلابی اور نظریاتی سوچ کو پروان چڑھاتے چلے گئے. 

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حفیظ بلوچ اور اے این پی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر مزمل شاہ نے کہا کہ میر حاصل بزنجو بلوچ قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی کا وژن بھی رکھتے تھے انہوں نے بلوچستان کے نوجوان کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ساتھ دینے کا درس دیا اور جمہوری اقدار کے مطابق آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ سازی پر زور دیا وہ ترقی پسند سوچ کو فروغ دینے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی سوچ پر کاربند رہے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا تاہم اس وقت بلوچستان کی عوام باقی پاکستان کی نسبت انتہائی کسمپرسی اور نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہی ہے حکومت کو چاہئیے کہ وہ محرومیوں کا خاتمہ ممکن بنائے. 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سبھی دیار غیر میں بطور پاکستانی موجود ہیں اور ملکر پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر تمام ایسے علاقوں کی پسماندگی دور کی جاے جو ابھی تک بنیادی حقوق سے حاصل نہیں کر سکے، بلوچستان کا نوجوان با شعور اور وطن سے محبت کرنے والہ نوجوان ہے اس کو بہتر مواقعے فراہم کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے موقع دینا ضروری ہے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے، تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ فرہاج نے ادا کئے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -