حکومت عوام دوست پالیسیوں کے تحت ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے، شیخ سعید احمد

حکومت عوام دوست پالیسیوں کے تحت ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے، شیخ ...
حکومت عوام دوست پالیسیوں کے تحت ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے، شیخ سعید احمد

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک دشمنی کے مترادف پالیسیوں پر گامزن ہے پاکستان ذاتی سوچ کی نہیں بلکہ عوام کی امنگوں کے مطابق چل سکتا ہے، موجودہ دور میں ابھی تک ملک دوست اور عوام دوست پالیسی دیکھنے میں نہیں آئی دو سال پی ٹی آئی کی سرکار کو ہوچکے ہیں مگر ان کو ماسوائے انتقامی سیاست کی پالیسی پر عمل کرنے کے سوا اور کچھ نہیں دیکھا. 

شیخ سعید احمد نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے جہاں عوام حکومت کی ناقص کارکردگی کی بدولت مہنگائی، بے روزگاری، تعلیم اور صحت کی ابتر صورتحال سے پریشان ہیں وہیں پر حکومت کے الزامات کی سیاست سے بھی تنگ آچکی ہے پاکستاں کی تاریخ میں واحد حکومت ہے جو اپوزیشن پر الزامات لگا کر اپنی کارکردگی ثابت کر رہی ہے مگر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا کسی صورت بھی عوام کو سبز باغ دیکھا کر دھوکا نہیں دیا جاسکتا، حکومت کا بیانیہ کچھ بھی ہو مگر زمینی حقائق عوام کے سامنے ہیں آج ملک شدید مشکلات کا شکار ہے ملک میں کہنے کو حکومت تو ہے مگر اس کی ترجیحات ملکی مسائل کا حل نہیں بلکہ ذاتی عناد ہے جس کی وجہ سے ملک پیچھے کی جانب دھکیلا جا رہا ہے اور عوامی ترقی کے حکومتی وعدے محض خواب ہی دیکھائی دیتے ہیں. 

شیخ سعید نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے حکومت کو چاہئیے کہ وہ اپنی ترجیحات کو تبدیل کرے اور عوام دوست پالیسیوں کے تحت ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے اور وہ کام کرے جس کا وہ الیکشن سے قبل عوام سے وعدہ کرکے اقتدار کی مسند پر براجمان ہیں اور ملکی داخلہ اور خارجہ پالیسی کو بھی بہتر بنائے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -