سندھ حکومت کاوفاق سے کسانوں کے زرعی قرض،ٹیکس معاف کرنے کامطالبہ 

سندھ حکومت کاوفاق سے کسانوں کے زرعی قرض،ٹیکس معاف کرنے کامطالبہ 
سندھ حکومت کاوفاق سے کسانوں کے زرعی قرض،ٹیکس معاف کرنے کامطالبہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کامطالبہ کردیا۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے کہاہے کہ سندھ حکومت متاثرہ 20 اضلاع کوآفت زدہ قراردے چکی ہے،سندھ حکومت کاشتکاروں کی بحالی کیلئے اقدامات کریگی،متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔

وزیر زراعت سندھ کاکہنا ہے کہ بارشوں سے چاول،گنااورباغات کوبھی شدیدنقصان پہنچا،زرعی قرض کی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے،انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کوبغیرسوداورآسان شرائط پرنئے قرضے دیئے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -