سماعت سے ایک دن قبل ہی نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

سماعت سے ایک دن قبل ہی نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر ...
سماعت سے ایک دن قبل ہی نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے  ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنس میں حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکردی، عدالت نے کل اپیلوں کی سماعت کرنی ہے ۔ 

نوازشریف کی طرف سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت پیش ہونا ممکن نہیں۔ یادرہے کہ ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کل کے لیے مقرر ہے  اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے ۔ خصوصی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر آخری سماعت 19 ستمبر 2018ء کو ہوئی تھی، ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018ء کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018ء کو سزا معطل کر دی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے 13 جنوری 2019ء کو نیب اپیل خارج کرتے سزا معطلی برقرار رکھی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -