جسٹس جوادالحسن کی شوگرملزکے سابقہ آڈٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت 

 جسٹس جوادالحسن کی شوگرملزکے سابقہ آڈٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت 
 جسٹس جوادالحسن کی شوگرملزکے سابقہ آڈٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس جوادالحسن نے شوگرملزکے سابقہ آڈٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اورکیس کسی اورجج کے پاس لگانے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے معاملہ پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے 5سال کاآڈٹ شروع کردیاگیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کو شوگرملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس جوادالحسن نے شوگرملزکے سابقہ آڈٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اورکیس کسی اورجج کے پاس لگانے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -