پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کاامکان ،وزارت خزانہ حتمی فیصلہ آج کرے گی 

پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کاامکان ،وزارت خزانہ حتمی فیصلہ آج کرے ...
پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کاامکان ،وزارت خزانہ حتمی فیصلہ آج کرے گی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کاامکان ہے،وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج کرے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرانے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2تجاویز حکومت کو ارسال کیں ،پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول ساڑھے3، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے4 روپے لٹرمہنگا کیاجائے ،پہلی تجویز میں مٹی کا تیل 2 ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 60 پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری تجویز میں پٹرول 8 روپے ،ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے،دوسری تجویز میں کہاگیا ہے کہ مٹی کا تیل4 ، لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگاکیاجائے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -