منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف فیملی کے سی ایف او عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف فیملی کے سی ایف او عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں ...
منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف فیملی کے سی ایف او عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کو 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر سماعت ہوئی،نیب نے ملزم محمد عثمان کو عدالت میں پیش کردیا،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتازعدالت میں پیش ہوئے۔

نیب حکام نے ملزم محمد عثمان کا مزید15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ محمد عثمان شہبازشریف،حمز ہ شہباز کے اہلخانہ کی کمپنیوں کیلئے قرض لیتے تھے ،ملزم نے حمزہ شہبازشریف کی کمپنیوں کیلئے قرضہ مختلف کمپنیوں سے لیا ،ملزم دوران تفتیش تسلی بخش جواب نہیں دے سکا،نیب نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے ۔

ملزم محمد عثمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی،ملزم وکیل نے کہاکہ نیب 28 روز میں محمد عثمان سے کچھ تحقیقات نہیں کر سکا،محمد عثمان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیاگیا ،وکیل ملزم نے استدعا کی کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی بجائے ملزم کو جوڈیشل کردے۔

 عدالت نے شہبازشریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ یں مزید 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کو 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -