اسلام آبادہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ،نوازشریف نے ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت کردی

اسلام آبادہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ،نوازشریف نے ضمانت میں ...
اسلام آبادہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ،نوازشریف نے ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نوازشریف نے ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنی مانگی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت بھی کی ہے۔ درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کورونا کے بعد لاک ڈان کی وجہ سے میرا برطانیہ میں علاج مکمل نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع کے لیے کئی دستاویزات فراہم کی تھیں لیکن پنجاب حکومت نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ وکیل نے مشورہ دیا تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ بیرون ملک سے چیلنج نہ کیا جائے، وکیل نے کہا تھا عدالت میں خود پیش ہوئے بغیر فیصلہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔