” جب بارش زیادہ ہو گی تو پانی بھی اکٹھا ہو گا، مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو ۔ ۔ ۔“ کراچی پہنچ کر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

” جب بارش زیادہ ہو گی تو پانی بھی اکٹھا ہو گا، مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں ...
” جب بارش زیادہ ہو گی تو پانی بھی اکٹھا ہو گا، مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو ۔ ۔ ۔“ کراچی پہنچ کر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

  

کراچی(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، مسائل پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو بھی اعتراض ہے، کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں، لوگوں کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر دبا وبڑھ رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بے پناہ مسائل ہیں اور یہ مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت کے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل مل کر حل کرنے ہوں گے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ جب بارش زیادہ ہو گی تو پانی بھی اکٹھا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور شہر قائد میں پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔ ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے مسائل پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو بھی اعتراض ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں۔ لوگوں کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر دبا وبڑھ رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کراچی تباہ ہوا تو اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔یادرہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام اور نیب وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا سابق وزیراعظم اسلام آباد سے یہاں آگئے نیب والے نہیں آئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔ خیال رہے شاہد خاقان پر سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -