سندھ حکومت کا بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کافیصلہ

سندھ حکومت کا بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کافیصلہ
سندھ حکومت کا بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کافیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی سمیت متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کاتخمینہ لگانے کی ہدایت کردی،عدالت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر ز کو ایک ہفتے میں نقصانات پر مبنی رپورٹ محکمہ ریلیف میں جمع کرانے کی ہدایت کردی،واضح رہے کہ بارشوں سے لوگوں کے مکانات ،کاروبار،فصلوں اورگھریلو آلات کو نقصان پہنچا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -