سپیکر چوہدری پرویز الہی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنادی، آرڈر جاری کر دیا

سپیکر چوہدری پرویز الہی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنادی، آرڈر جاری کر دیا
سپیکر چوہدری پرویز الہی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنادی، آرڈر جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 2 ستمبر سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے ملازمین کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دئیے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک ملازمین کے اوقات کار 8 بجکر 30 منٹ سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک ہونگے، اسمبلی ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے گی، ہفتے اور اتوار کو اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک اسمبلی کھلے گی۔ نماز اور کھانے کا وقفہ آدھے گھنٹے کا ہوگا- تمام اسمبلی ملازمین کو وردی اور آفس کارڈ پہننا لازم ہوگا-
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوران اجلاس مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی- سکیورٹی کے پیش نظر ارکان پنجاب اسمبلی، سرکاری محکموں کے سکریٹریز اور اسمبلی ملازمین واک تھرو گیٹ سے گزرنا لازم ہوگا- دوران اجلاس ماسک گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال بھی لازم قرار دے دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے دوران اجلاس ملازمین کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ 2 ستمبر بدھ کے روز شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کردئیے ہیں۔